یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن میں خوش آمدید

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا ماحصل رہا ہے کہ لوگوں کو صاف ستھری، معیاری ، ملاوٹ سے پاک اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء فراہم کرے جن میں اشیائے خوردنی اور دوسری اشیاء بھی شامل ہیں۔ ان اشیاء کو عوام کی خریداری کے لئے آسان بنانا اور خاص طور پر غریب طبقہ کے عوام کے لئے بازار کے مقابلے میں کم قیمت پر پیش کرنا ہی اس ادارے کا مقصد ہے۔ اس کے علاوہ خریدار کے لئے ایک باعزت، باہمی رواداری کی فضا میں خرید و فروخت ادارے کا اولین مقصد رہا ہے۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قدرتی آفات کے موقع پر آفت زدہ علاقوں کے متاثرہ عوام کے لئے اشیائے صرف کی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے حکومت کے دائیں ہاتھ کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ مزید برآں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اشیائے خوردو نوش کے بحرانوں اور خاص طور مصنوعی بحرانوں کو دوران قیمتوں کے مناسب سطح پر قیام ، بلیک مارکیٹینگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کردار ادا کررہا ہے۔