یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا قیام جولائی 1971 میں لایا گیا ، جب سٹاف ویلفئیر آرگنائزیشن کے 20 سٹوروں کو اس کی تحویل میں دیا گیا۔تب سے اب تک اس ادارے نے توسیع اور تنظیم نو کی کئی منازل طے کی ہیں ۔ اب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن پورے پاکستان میں 5000 سے زائد سٹوروں کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کا یہ نیٹ ورک گلگت سے گوادر تک ، اپنے اس مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آسانی سےاور کم قیمت میں صاف ستھری، ملاوٹ سے پاک صھت مند اشیاء وافر مقدار میں مہیا ہو سکیں۔
Stay informed
Stay informed on our latest news, jobs, tender etc!